ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان دہلی پولیس کو شب برأت کے پیش نظر ترکمان گیٹ کے علاقے میں تعینات کیا گیا تھا تاکہ لوگوں کو عوامی اجتماع میں شرکت سے باز رکھا جائے۔
'دہلی کے مسلمانوں نے ہماری ہدایتوں پر عمل کیا'
ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے ، بندش کی وجہ سے مسلمانوں نے گزشتہ شب برأت کے موقع پر اپنے گھروں میں ہی عبادتیں کیں اور قبرستان ومساجد جانے سے گریز کیاں ۔
دہلی کے مسلمانوں نے ہماری ہدایتوں پر عمل کیا: ڈی سی پی
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل) سنجے بھاٹیا نے کہا کہ انہوں نے لوگوں سے گھر میں رہنے اور عوامی اجتماع سے باز رہنے کی اپیل کی تھی۔ لوگوں نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی پیروی کی ہے۔"
وہیں ذرائع نے بتایا کہ مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کے حکم پر شب برأت کے موقع پر قبرستانوں کو بند کیا گیا تھا۔