اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا: لوٹ پاٹ کے دو ملزمین کو پولیس نے گولی ماری - news of noida

نوئیڈا میں لوٹ کی واردات کو انجام دینے کی کوشش کرنے والے شر پسندوں اور کوتوالی سیکٹر-58 پولیس کے درمیان تصادم میں دو شرپسند زخمی ہوگئے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ شرپسندوں نے ایک گھنٹہ میں لوٹ کی دو وارداتوں کو انجام دیا تھا. اس کی وجہ سے پولیس ان کی تلاش میں تھی۔

The miscreants shot by the police
سواریوں کو لوٹنے والے شرپسندوں کو پولیس نے ماری گولی

By

Published : May 12, 2021, 4:10 PM IST

سیکٹر-62 گول چکر سے این آئی بی چوکی کی طرف جانے والی سڑک پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران دیر رات گئے ایک ٹیمپو میں سوار دو مشتبہ افراد کو دیکھنے کے بعد پولیس نے انہیں روکنے اور ان سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ دونوں فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ جب پولیس نے محاصرہ کیا تو شرپسندوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

ویڈیو

پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں کے پیر میں گولی لگی اور وہ گر پڑے۔ پولیس نے انہیں پکڑ لیا اور علاج کے لیے نوئیڈا کے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک چوری شدہ موبائل فون، دو غیر قانونی پستول، کارتوس اور لوٹ میں استعمال شدہ آٹو برآمد کیا۔

سواریوں کو لوٹنے والے شرپسندوں کو پولیس نے ماری گولی

اے ڈی سی پی رن وجے کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان غازی آباد میں رہنے والے شاطر بدمعاش ہیں۔ یہ دونوں آٹو میں سواری بیٹھا کر ویران علاقے میں لے جاتے اور انہیں لوٹ لیا کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details