نئی دہلی: گرین ٹریز پبلک اسکول شاہین باغ Seminar in Green Trees Public School Shaheen Baghاوکھلا میں یوتھ پاٹھ شالہ فائونڈیشن Youth PathShala Foundationکے زیر اہتمام قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان National Council for the Promotion of Urdu Language کے تعاون سے منعقدہ سمینار بعنوان ’’بلونت سنگھ کی ادبی خدمات‘‘ کے افتتاحی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے معروف ناقد اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر شہزاد انجم نے کہا کہ میں نے حال ہی میں ایک کتاب غیر مسلم شعرا و ادبا پر تحریر کی ہے اس میں بھی بلونت سنگھ کا خصوصی تذکرہ ہے۔
Balwant Singh: 'بلونت سنگھ کے ذکر کے بغیر اردو افسانے کی تاریخ نامکمل' - birthday
بلونت سنگھ کے صد سالہ یوم پیدائش پر منعقد سمینار Seminar on Balwant Singh's birthday میں مقررین اور مقالہ نگاروں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Seminar on Urdu Journalism: 'اردو زبان کی ترقی کے لیے عملی اقدامات ضروری'
سمینار میں معروف شاعر اور ناقد ڈاکٹر ذکی طارق، ڈاکٹر حنا آفرین، ڈاکٹر خان محمدرضوان، ٹی ایم ضیاء، ڈاکٹر عبدالحی، ڈاکٹر مظہر حسنین، ڈاکٹر فرزانہ، عائشہ پروین، ڈاکٹر مسرت، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر امتیاز احمد علیمی، مزمل شیلی، شہلا پروین اور عبدالباری قاسمی نے اپنے پرمغز مقالے پیش کیے۔ سمینار کی نظامت اپنے مخصوص انداز میں ڈاکٹر شفیع ایوب نے انجام دی جبکہ کلمات تشکر زبیر خاں سعیدی نے ادا کیے۔