نوئیڈا: دہلی ماڈل سے متاثر ہوکر اترپردیش کے زیادہ سے زیادہ لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر اے پی سنگھ پال نے گوتم بودھ نگر سے رمن کسانا کو پسماندہ طبقات سیل کا ضلعی صدر نامزد کیا۔
یوتھ سیل کے ریاستی صدر فیصل وارثی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اگلے ماہ لکھنؤ میں یوتھ سیل کی کانفرنس منعقد کرے گی۔ موجودہ دور حکومت میں نوجوانوں میں نا امیدی اور مایوسی چھائی ہوئی ہے۔ اس حکومت نے نوجوانوں کے روزگار کے لئے کوئی صحیح راستہ نہیں اپنایا ہے اور یہ حکومت آفات اور مصیبت میں بھی مواقع تلاش کرکے کرپشن کررہی ہے۔
ریاستی سکریٹری اور گوتم بودھ نگر ضلع انچارج میناکشی سریواستو نے میڈیا کو بتایا کہ یوپی جوڑو مہم کے تحت، 8 جولائی سے 8 اگست تک ممبرشپ مہم چلائی جائے گی اور ہر اسمبلی میں 25،000 نئے ممبروں کو شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ریاست بھر سے 1 کروڑ نئے ممبران بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔