مرکز کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ زرعی اصلاحات کے نام پربنائے گئے نئے تین زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کے بھارت بند کی حمایت میں سڑکوں پر اترے کانگریسی لیڈروں و کارکنوں کی گرفتاری پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو کہا کہ'کسانوں کی یہ تحریک آپ کی تھالی اور اپنی تھیلی بھرنے والوں کے درمیان کی لڑائی ہے'۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے منگل کو کسانوں کے بھارت بند کی حمایت میں ریاست کی سڑکوں پر اترے کانگریسی لیڈر وں و کارکنوں کی گرفتاری کے ضمن میں اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا' کسانوں کا ساتھ دینے کے لئے آج پورے اترپردیش میں کانگریس کارکنوں اور ذمہ داروں کو نظر بند یا گرفتار کیا جارہا ہے۔