اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسانوں نے چیف انجینئر کے دفتر پر تالا لگایا - noida, uttar pradesh

سیکٹر 16 میں واقع پسچمانچل ودیوت ویترن نگم لمیٹڈ (پی وی وی این ایل) کے چیف انجینئر کے دفتر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے مشتعل کسانوں نے دفتر پر تالا لگا دیا۔

Breaking News

By

Published : Dec 31, 2020, 3:36 AM IST

نوئیڈا: کسانوں نے پی وی وی این ایل کے چیف انجینئر کے دفتر میں موجود نہ ہونے پر حکومت مخالف نعروں کے ساتھ دفتر کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ بگڑتے ماحول کو دیکھ کر بجلی کارپوریشن کے ایس سی بی ایم موریہ آئے اور کسانوں سے بات چیت کی اور ان کے مطالبے کا میمورنڈم لیا۔ اس کے بعد مشتعل کسانون نے اپنا دھرنا ختم کیا۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ بل زیادہ آنے کی وجہ سے کئی روز سے دلت پریرنا استھل پر بیٹھے کسان چیف انجینئر سے ملاقات کے خواہشمند تھے لیکن چیف انجینئر دفتر سے غائب رہتے تھے، جس کے بعد کسانوں نے سیکٹر 16 میں چیف انجینئر کے دفتر کا محاصرہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بدھ کے روز جب کسان دفتر سے محاصرہ کرنے پہنچے تو چیف انجینئر دفتر سے غائب تھے، جس کے بعد کسانوں نے دفتر میں تالہ لگا دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details