دہلی میں فضائی آلودگی کے مدنظردہلی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک ہزار پرائیویٹ بسیں کرایہ پر لینے کا فیصلہ کیا ہے، جو ایک ماہ تک دہلی کی سڑکوں پر چلیں گی۔
واضح رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ سروس میں شامل ڈی ٹی سی بسوں کو کبھی دہلی کی لائف لائن کہا جاتا تھا۔ آج ڈی ٹی سی کے بیڑے میں بسوں کی کل تعداد 3ہزار 760 ہے۔ آخری بار ڈی ٹی سی بسیں 2010 دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران دہلی پہنچی تھیں۔
دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی اپنے سات سالہ دور میں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں ایک بھی نئی بس شامل نہیں کرپائی ہے۔ دہلی میں گزشتہ برسوں میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں نئی بسیں آئیں، لیکن وہ سبھی کلسٹر کے بیڑے میں شامل ہو گئیں۔