دہلی میں اب تک چھ لاکھ 36 ہزار 260 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10 ہزار 882 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق، دہلی میں فی الحال صحتیابی کی شرح 98.12 فیصد ہے۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے روزانہ اموات کی تعداد صفر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ' دہلی والوں کی کوششوں سے اب رفتہ رفتہ اس وبا پر قابو پایا جا رہا ہے۔