قومی دارالحکومت دہلی میں واقع روہنی سیکٹر 3 کے شاہراہ پر آئس کریم کھانے آئے دو گروہوں کے درمیان ہوئی نوک جھونک میں ایک کاروباری کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ پولیس ان تمام ملزمیں کو حراست میں لے کرمعاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ' گزشتہ رات امیت اور اس کے بہنوئی آ ئس کریم لینے گئے تھے جہاں پہلے سے موجود کچھ نوجوانوں سے ان کی کہا سنی ہوگئی جس کے بعد ہلاک شخص کے بہنوئی اسے لے کر گھر آرہے تھے تبھی راستہ میں ایشانت نامی شخص سے ان کی ملاقات ہوئی جو پہلے سے ان ملزمیں کو جا نتا تھا ان دونوں نے سارے واقعات ان سے شیئر کئے جس کے بعد ایشانت نے انہیں وہاں دوبارہ چلنے کو کہا جہاں کچھ دیر قبل جھڑپ ہوئی تھی۔
وہاں پہنچنے کے بعد دونوں گروہوں میں دوبارہ جھڑپ شروع ہوگئی۔ ایشانت کی گاڑی میں رکھے ڈنڈے سے ان نوجوانوں نے امیت کو اس قدر پیٹا کہ اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔