نئی دہلی میونسپل کونسل کے اقتصادی مشیر پی اپادھیائے نے این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر میں آج پہلے پنشن ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا۔
پی اپادھیائے نے کہا کہ پالیکا پریشد نہ صرف اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے، بلکہ بطور پنشن یافتگان بھی ان کی نگہداشت بھی کرتا ہے، ان کی پریشانیوں کو حل کرنے کے لیے کونسل ہر ماہ کے پہلے پیر کے روز پنشن ہیلپ ڈیسک کا انعقاد کرے گی، تاکہ ایک سال کے اندر ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن کی گرانٹ کے لیے درکار تمام دستاویزات کو بھرنے میں مدد مل سکے۔