ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریس نے کوڈ ۔19 پر یومیہ پریس کانفرنس میں کہا بلا شبہ کوڈ انتہائی خطرناک ہے اور بہت سے ممالک کے لئے ایک سنگین چیلنج ہے ، لیکن ہمیں اس میں مواقع بھی تلاش کرنا ہوں گے۔ ہندوستان کیلئے، آیوشمان بھارت پیش رفت کرنے کا موقع ثابت ہوسکتا ہے خاص طور پر بنیادی صحت کی سہولیات پر فوکس کرتے ہوئے ۔
مودی سرکار کی ہیلتھ اسکیم آیوشمان بھارت کے تحت حکومت نے 10 کروڑ غریب خاندانوں کو سالانہ 5 لاکھ روپے کی مفت صحت خدمات فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ، زمینی سطح پرصحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا جارہا ہے۔