اردو

urdu

ETV Bharat / city

كوویڈ-19 سے لڑنے کے لیے 35 کروڑ کا عطیہ - كوویڈ-19 سے لڑنے کے لیے 35 کروڑ کا عطیہ

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور ان کے عملے نے کورونا وائرس ’كوویڈ -19‘ سے لڑنے کے لیے 35 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

The Airport Authority of India and their staff have donated Rs 35 million to fight the corona virus
كوویڈ-19 سے لڑنے کے لیے 35 کروڑ کا عطیہ

By

Published : Mar 29, 2020, 8:34 PM IST

ملک میں ہوائی اڈوں کا انتظام سنبھالنے والی سرکاری کمپنی ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا ’اےاےآئی‘ اور ان کے عملے نے کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ سے لڑنے کے لئے 35 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

اتھارٹی نے بتایا کہ ’اس نے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) فنڈ سے 15 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں اس نے کہا کہ ’’کووڈ۔19 اس وقت کے سب سے بڑا چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ اے اے آئی نے اپنے سی ایس آر فنڈ سے پی ایم کیئرس فنڈ میں 15 کروڑ روپے دیئے ہیں۔ اس وقت اس طرح کا اجتماعی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔‘‘

اے اے آئی کے ملازمین نے بھی پی ایم کیئرس فنڈ میں 20 کروڑ روپے کی رقم جمع کی ہے۔

واضح رہے کہ کوویڈ۔19 کے خلاف لڑائی کے لیے پی ایم کے نام سے ایک خصوصی فنڈ بنایا گیا ہے جس میں کوئی بھی کمپنی، ادارہ، تنظیم یا عام لوگ تعاون کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details