جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن اسکولوں کے 586 کانٹریکٹ ٹیچروں کے کانٹریکٹ کو رینول کردیا گیا ہے اس کے ٹیچروں نے سسودیا سے عام ملاقات کے ذریعہ انہیں مبارکباد دی ہے۔
دراصل ، دہلی میونسپل کارپوریشن نے ان اساتذہ کا کانٹریکٹ مئی 2020 میں ختم کر دیا تھا۔ پچھلے 17 مہینوں سے یہ تمام اساتذہ بی جے پی کے میئر سے اپنے کنٹریکٹ کو رینول کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن انہیں صرف یقین دہانی ہی ملتی رہی۔ اس کے بعد ان اساتذہ نے اپنا مسئلہ نائب وزیراعلیٰ کے سامنے رکھا۔نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے افسران کو فوراً ان سبھی ٹیچروں کا ایس ایس اے کے تحت نیا کانٹریکٹ جاری کرنے کا حکم دیا اور دہلی حکومت کی مداخلت کے بعد سبھی586 اساتذہ کو دوبارہ ملازمت مل گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: