اردو

urdu

By

Published : Feb 25, 2022, 12:13 PM IST

ETV Bharat / city

MCD Election: ایم سی ڈی انتخابات میں طیبہ یاسین مجلس کی ممکنہ امیدوار

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے دو برس گزر جانے کے باوجود عوام میں عام آدمی پارٹی کے خلاف ناراضگی صاف دیکھی جا سکتی ہے اسی ناراضگی کو بھنانے کے لیے مجلس اتحاد المسلمین ایم سی ڈی انتخابات میں اترنے کی تیاری کر رہی ہے AIMIM in Delhi MCD Election۔

AIMIM in Delhi MCD Election
AIMIM in Delhi MCD Election

شمال مشرقی دہلی کے جنتا کالونی سیٹ سے ایم سی ڈی انتخابات میں مجلس کی ممکنہ امیدوار طیبہ یاسین نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی فسادات کا موضوع دہلی کے انتخابات میں ہمیشہ اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات میں صاف صفائی کے ساتھ ساتھ وہ خواتین بھی معاملہ رہیں گی جو دہلی فسادات کے بعد سے ہی عدالتوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں MIM Candidate for MCD Janata Colony seat۔

ویڈیو دیکھیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فسادات کے الزام میں مسلمانوں کی گرفتاری زور شور سے کی گئی تھی اور جنتا کالونی کو پولیس نے خاص طور پر نشانہ بنایا تھا جس کے لیے طیبہ یاسین ان خواتین کے ساتھ مل کر قانونی لڑائی لڑھ رہی ہیں۔طیبہ یاسین کا کہنا تھا کہ اگر انہیں انتخابات میں کامیابی ملتی ہے تو لڑکیوں کی شادی کے لیے مفت ہال کی سہولت فراہم کریں گی ساتھ ہی علاقے میں صاف صفائی کے ساتھ ساتھ بہتر صحت کو فروغ دینے کا کام کریں گی MIM Tayyaba Yaseen۔
ایم سی ڈی انتخابات میں جنتا کالونی سے طیبہ یاسین ایم آئی ایم کی ممکنہ امیدوار۔۔۔۔۔۔۔۔
واضح رہے کہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اور مقامی رکن اسمبلی اب تک فساد متاثرہ علاقوں میں دورہ کرنے نہیں کیے ہیں۔ اسی لیے عوام میں عام آدمی پارٹی کے خلاف ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا عام آدمی پارٹی کو ایم سی ڈی انتخابات میں عوام کی ناراضگی کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے یا عوام ایک بار ان کے اوپر اعتماد کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details