دہلی کی کرکر ڈوما عدالت نے آئی بی آفیسر انکت شرما کے قتل کے الزام میں گرفتار طاہر حسین کو دس دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے، آج طاہر حسین کی پولیس تحویل ختم ہونے والی تھی جس کے بعد پولیس نے طاہر کو عدالت میں پیش کیا تھا۔
گزشتہ 16 مارچ کو عدالت نے طاہر حسین کی پولیس تحویل کو 20 مارچ تک توسیع کردی تھی۔
واضح رہے کہ طاہر حسین کو 5 مارچ کو راؤز ایوینیو کورٹ سے خودسپردگی کرنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ 5 مارچ کو کرکر ڈوما کی عدالت نے طاہر حسین کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی اور عدالت نے طاہر حسین کی جانب سے کسی پیروکار کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔
دہلی پولیس نے انکت کے والد کے بیان پر طاہر حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس پر یہ الزام ہے کہ انکت شرما کو طاہر حسین کے گھر کے اندر قتل کیا گیا تھا۔ طاہر حسین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 ، 365 ، 201 اور دفعہ 34 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔