سپریم کورٹ نے اجودھیا میں سنی وقف بورڈ کے وکیل راجیو دھون کو ملی دھمکی کے معاملے میں منگل کو چنئی کے سابق پروفیسر این شنموگم کو نوٹس جاری کیا۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بینچ نے مسلم فریق کی جانب سے بحث کرنا چھوڑ دینے کی دھمکی دینے والی 88 برس کے سابق پروفیسر شنموگم کو نوٹس جاری کیا ہے۔
کورٹ نے شنموگم کو نوٹس کا جواب دینے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔