اردو

urdu

By

Published : May 10, 2021, 10:40 PM IST

ETV Bharat / city

گھر گھر ٹیکہ کاری کے ہدایت جاری کرنے کے لیے عرضی داخل

یوتھ بار ایسوسی ایشن آف انڈیا نام کے ادارے نے وکیل منجو جیٹلی کے ذریعہ یہ عرضی دائر کی ہے۔

گھر گھر ٹیکہ کاری کے ہدایت جاری کرنے کے لئے عرضی داخل
گھر گھر ٹیکہ کاری کے ہدایت جاری کرنے کے لئے عرضی داخل

ملک کے تمام شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین یقینی بنانے کے لیے ’گھر گھر ٹیکہ کاری‘ کے لیے ضروری ہدایات جاری کرنے سے متعلق ایک عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

یوتھ بار ایسوسی ایشن آف انڈیا نام کے ادارے نے وکیل منجو جیٹلی کے ذریعہ یہ عرضی دائر کی ہے۔

عرضی گزار نے ملک میں رہنے والے تمام شہریوں خاص طورپر بزرگوں، معذور افراد، محرومین اور کمزور طبقہ کے لوگوں یا آن لائن رجسٹریشن کرانے سے قاصر لوگوں کے لیے گھر گھرجاکر ٹیکہ کاری کے لیے مناسب قدم اٹھانے کے سلسلہ میں رہنما ہدایات جاری کیے جانے کی مانگ کی ہے۔

عرضی گزار کا کہنا ہے کہ گھر گھر ٹیکہ کاری مہم سے ٹیکہ مراکز تک پہنچنے کے دوران متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوجائے گا۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details