دہلی یونیورسٹی کے تحت آنے والے ہندو کالج کی ایک منفرد رواج کو لے کر سینٹر فار اسٹرانگ وومین (ڈی ایس ڈبلو) پنجرا توڑ سے منسلک طالبات مخالفت پر اتر آئی ہیں۔ طالبات کا الزام ہے کہ ہر برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ورجن ٹری کی پوجا کی جاتی ہے۔ وہیں مظاہرین طالبات نے اے بی وی پی پر اس طرح کے قدامت پسندانہ سوچ کو فروغ دینے کا الزام لگایا ہے۔
ہندو کالج میں 'ورجن ٹری' کی پوجا کے خلاف احتجاج - ہندو کالج کی ایک منفرد رواج
دہلی یونیورسٹی کے تحت آنے والے ہندو کالج کی ایک منفرد روایت کی مخالفت میں طالبات نے مورچہ کھول دیا ہے۔ اس روایت کو لے کر سینٹر فار اسٹرانگ وومین پنجرا توڑ سے منسلک طالبات نے ودیارتھی پریشد پر اس پوجا کو کروانے کا الزام لگایا ہے۔
ہندو کالج میں 'ورجن ٹری' کی پوجا کے خلاف احتجاج
وہیں دوسری جانب ان تمام الزامات کو اے بی وی پی نے سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ہمیں بدنام کرنے کی سازش ہے۔ ساتھ ہی کالج انتظامیہ سے اس پورے معاملے کی تحقیقات کرنے کی گزارش کی ہے۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 4:53 PM IST