اردو

urdu

ETV Bharat / city

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف انڈیا گیٹ پر زوردار احتجاج

مبینہ متنازع شہریت ترمیمی قانون اور جامعہ و علی گڑھ مسلم یونیوسٹی کے طلبا پر پولیس کی کارروائی کے خلاف انڈیا گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ۔

By

Published : Dec 17, 2019, 3:38 AM IST

Updated : Dec 17, 2019, 4:51 AM IST

protest on caa news in urdu
مبینہ متنازع شہریت ترمیمی قانون اور جامعہ و علی گڑھ مسلم یونیوسٹی کے طلبا پر پولیس کی کارروائی کے خلاف انڈیا گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ۔

مبینہ متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، آسام سے دہلی تک ہر جگہ مظاہروں کی صدائیں بلند ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت متنازع شہریت ترمیمی قانون کو رد کرے اور پولیس کی جانب سے جامعہ و علی گڑھ کے طلبا پر ہوئے ظالمانہ حملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے'۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے دوران جھڑپ ہوگئی تھی۔ پولیس پر الزام ہے کہ انہون نے نہتے طلبا پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ جس کے بعد ملک گیر سطح پر پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے اور پولیس کی کارروائی کو بزدلانہ اور ظالمہ کارروائی سوشل میڈیا میں گردش کرنے لگیں'۔

ملک گیر سطح پر پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

اس سلسلے میں دہلی کے انڈیا گیٹ پر ہزاروں کی تعداد میں طلبا اور سماجی کارکنان نے شرکت کرکے اپنا احتجاج درج کرایا۔

احتجاجی مظاہرین مرکزی حکومت اور دہلی پولیس کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور اپنے غصے کا اظہار کیا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف انڈیا گیٹ پر زوردار احتجاج

احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے آئی معروف سماجی کارکن شبنم ہاشمی نے بتایا کہ انڈیا گیٹ پر منعقدہ اس احتجاجی مظاہرے کی نوعیت ہی الگ ہے۔ اور وہ اس وقت تک احتجاج کریں گے جب تک شہریت ترمیمی قانون رد نہیں کردئے جاتے۔'

ملک گیر سطح پر پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے
Last Updated : Dec 17, 2019, 4:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details