قومی دارالحکومت دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے ایک مارچ نکال کر پارلیمنٹ کا گھیراو کرنا چاہا تھا۔
اطلاع کے مطابق جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کے لیے یہ مارچ نکالا تھا لیکن ہولی فیملی کے قریب سکیورٹی فورسز نے انہیں روکا، طلبا نے جم کر پولیس اہلکاروں کے خلاف نعرے بازی بھی کی لیکن ان سب کے باوجود فورسز کی بھاری نفری نے انہیں آگے نہیں بڑھنے دیا۔
ہولی فیملی راستے سے روکے جانے اور پولیس اہلکاروں کے ذریعے بیریکیڈس لگائے جانے کے بعد طلبا سکھ دیو بہار میٹرو اسٹیشن کی جانب بڑھے لیکن وہاں بھی موجود سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں آگے جانے نہیں دیا۔