مرکزی حکومت نے منگل کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ بیرون ملک پھنسے تمام غیرمقیم ہندستانیوں کو سات مئی کے بعد خصوصی چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے ملک واپس لایا جائے گا جس کے لئے منصوبہ تیار کیا جا چکا ہے۔
مرکزی حکومت کی طرف سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے یہ اطلاع جج اشوک بھوشن، جج سنجے کشن کول اور جج بی آر گوئی پر مشتمل تین رکنی بنچ کو گنگا گیری کی عرضی پر سماعت کے دوران دی۔