پارٹی کی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے کہا کہ کسان پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش سے دہلی آکر اپنی آواز بلند کرنا چاہتے تھے لیکن حکومت نے اسے کچلنے کی کوشش کی ہے اور ان کو دہلی آنے سے روکا ہے۔
پانی کی بوچھاروں اور سڑکیں کھود کر کسانوں کو روکنا غلط: پرینکا - کسانوں کو احتجاج سے روکا
کانگریس سکریٹری جنرل پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت کو کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کو نئے زرعی قانون کا حصہ بنانے کے مطالبے کے سلسلے میں دہلی آ رہے کسانوں کی آواز دبانے کے بجائے ان کی بات سننی چاہئے۔
پرینکا
محترمہ واڈرا نے بتایا کہ ’’کسانوں کی آواز دبانے کے لیے پانی کی بوچھاریں کی جارہی ہیں، سڑکیں کھود کر روکا جا رہا ہے لیکن حکومت ان کو یہ دکھانے اور بتانے کے لئے تیار نہیں ہے کہ ایم ایس پی کے قانونی حق کی بات کہاں لکھی ہے۔ ایک ملک، ایک انتخابات کی فکر کرنے والے وزیر اعظم جی کو ایک ملک، ایک رویہ بھی نافذ کرنا چاہئے۔‘‘