اردو

urdu

ETV Bharat / city

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو سپریم کورٹ سے راحت - مذہبی جذبات کا مذاق اڑانے کا الزام

ہندو دیوی دیوتاؤں کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کر کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت مل گئی ہے۔

Stand-up comedian Munawar Farooqi has been granted interim bail by the Supreme Court
اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملی

By

Published : Feb 5, 2021, 12:38 PM IST

گرفتاری کے دوران صحیح طریقہ کار پر عمل نہ کرنے کی بنا پر سپریم کورٹ نے انہیں عبوری ضمانت دے دی ہے۔ صرف یہی نہیں، سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں داخل کیس میں جاری پروڈکشن وارنٹ کو بھی روک دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش حکومت کو ضمانت کی درخواست سے متعلق نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ کامیڈین فاروقی پر ایک پروگرام کے دوران مذہبی جذبات کا مذاق اڑانے کا الزام ہے۔ یہ پروگرام یکم جنوری کو مدھیہ پردیش کے اندور کے کیفے منرو میں منعقد ہوا تھا۔

کامیڈین فاروقی اور اس کے چار ساتھیوں کو 2 فروری کو اندور پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ بڑی بات یہ ہے کہ اس سے قبل 5 جنوری کو منور فاروقی کے ضمانت کی درخواست مدھیہ پردیش کی مقامی عدالت نے مسترد کردی تھی۔

بی جے پی کی میئر مالنی گوڑ کے بیٹے اکلویہ گوڑ نے فاروقی کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ شکایت میں انہوں نے کہا کہ فاروقی نے ہندو دیوی دیوتاؤں اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف ایک مزاحیہ شو کے دوران قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details