ریاست جموں و کشمیر کے سری نگر سے تعلق رکھنے والے تین شہریوں کو آج راجستھان اور دہلی کی عدالت عالیہ نے باعزت بری کردیا ۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق سرینگر کے خانقاہ مولا سرینگر کے رہنے والے لطیف احمد، فتح کدل کے رہنے والے مرزا نثار حسین اور حسن آباد ریناواری کے رہنے والے محمد علی بٹ کو راجستھان اور دہلی کے عدالت عالیہ نے آج باعزت بری کردیا اور وہ کچھ ہی دیر میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ہوں گے۔