اردو

urdu

ETV Bharat / city

' گھر جانے کے خواہشمند مزدور یہاں رجسٹرڈ کریں ' - stranded workers and others have to registraion

بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدور ودیگر افراد کو متعلقہ ریاست کے لنک پر جا کر آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگا، ریاستی حکومتیں اعداد و شمار جمع ہونے کے بعد وزارت ریل کو خصوصی ٹرین چلانے کی سفارش کریں گی۔

special train
special train

By

Published : May 4, 2020, 10:32 AM IST

Updated : May 4, 2020, 12:59 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بھارت میں لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ نافذ ہو چکا ہے لیکن اس بار کے لاک ڈاؤن میں لوگوں کو کچھ سہولیات بھی دی گئی ہیں، جس میں کچھ دکانیں کھولنے کی اجازت کے ساتھ ساتھ دوسری ریاستوں میں پھنسے مزدوروں اور دیگر لوگوں کو ان کے گھر بھیجنے کے لئے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

ملک میں پھنسے مزدوروں و دیگر افراد کے لئے خصوصی ٹرین

اس میں ریاستی حکومت وزارت ریل سے خصوصی ٹرین چلانے کی سفارش کرے گی۔

ریاستی حکومتوں نے اپنی ریاستوں اپنی ریاستوں کے پھنسے ہوئے مزدوروں اور دیگر لوگوں کے آن لائن رجسٹریشن کا کام شروع کر دیا ہے۔ پوری تفصیل جمع ہونے کے بعد ریاستی حکومتیں طئے کریں گی کہ کس ریاست سے کتنی ٹرین چلانے کے لئے وزارت ریل کو سفارش بھیجنا ہے۔

ان خصوصی ٹرین کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ جس اسٹیشن سے چلے گی اور جہاں تک اس کا روٹ طے ہوگا، اس کے درمیان پڑنے والے اسٹیشنوں پر یہ کہیں نہیں رکے گی۔

متعلقہ ریاست تک پہنچے کے بعد مزدوروں کو ریاستی حکومت 15 سے 21 دنوں تک کورینٹین میں رکھے گی، تاکہ کورونا وائرس کا چین ٹوٹ سکے۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ بہار میں بڑی تعداد میں ملک کے مختلف ریاستوں میں پھنسے مزدور و دیگر افراد آسکتے ہیں، اس لئے اس کے لئے تیار ہو جائیں۔

مختلف ریاستوں میں جانے کے لئے مزدوروں کو دئے گئے لنک پر اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا۔

گجرات میں پھنسے لوگوں کے لئے رجسٹریشن کا لنگ

پنجاب میں پھنسے لوگوں کے لئے رجسٹریشن کا لنگ

Last Updated : May 4, 2020, 12:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details