راجیو کمار سی بی آئی کے ذریعہ کئی سمن جاری کیے جانے کے باوجود وہ سی بی آئی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔
اس سے قبل سی بی آئی نے راجیو کمار سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کیلئے چیف سیکریٹری، داخلہ سیکریٹری اور ڈی جی پی کو خط لکھا تھا۔ سی بی آئی کی خصوصی ٹیم متعدد مقامات پر چھاپہ مار کر تلاش کرے گی۔ جمعہ کو کلکتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ گرفتاری پر روک ختم کیے جانے کے بعد سی بی آئی دو مرتبہ راجیو کمار کو نوٹس جاری کرچکی ہے۔
سی بی آئی نے کل راجیو کمار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج صبح 10 بجے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی مگر وہ حاضر نہیں ہوسکے۔ایجنسی کے ذرائع کے مطابق سی بی آئی متبادل طریقے کو آزمانے کی تیاری کر لی ہے۔