قومی دارالحکومت دہلی میں میونسپل کارپوریشن کے الیکشن Municipal Corporation Election Delhi کی تیاریوں کا زور وشور سے جاری ہے، جس کے لیے موجودہ کونسلر پر کام کو لے کر الگ الگ سوالات اٹھ رہے ہیں، اس سلسلے میں اوکھلا حلقہ کے مسلم اکثریتی وارڈ شاہین باغ Muslim Majority Area Delhi Shaheen Bagh اور ابوالفضل Abul Fazl Shaheen Bagh کے عام آدمی پارٹی کے موجودہ کونسلر واجد خان Aam Aadmi Party Councilor Wajid Khan سے ای ٹی وی بھارت نے خاص بات چیت کی۔
اوکھلا اسمبلی حلقہ Okhla Assembly constituency کے مسلم اکثریتی وارڈ 102 ایس کے کونسلر واجد خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ عوام سے جو بھی وعدے کیے گئے تھے گزشتہ پانچ سال کے دوران پوراکرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی میں بی جے پی قابض ہے جس کی وجہ سے فنڈ ملنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن دہلی حکومت کے تعاون سے کسی طرح کے کام میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی۔
واجد خان نے کہا کہ ابوالفضل شاہین باغ Abul Fazl Shaheen Bagh کچی کالونی ہے یہاں پر صرف اوکھلا ہیڈ پر واقع بستی پکی کالونی میں شمار ہوتی ہے جو بھی فنڈ ملتا ہے صرف اسی پانچ ہزار کی آبادی کے حساب سے کارپوریشن سے ملتا ہے لیکن ابوالفضل اور شاہین باغ میں کام کرانے کے لیے کارپوریشن کی جانب سے کوئی فنڈدستیاب نہیں ہوتا ہے، ان علاقوں میں جو بھی ترقیاتی کام کرائے جاتے ہی وہ علاقائی رکن اسمبلی اور دہلی حکومت کے فنڈ سے کرائے جاتے ہیں، ان علاقوں میں کوڑا ڈالنے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس پر بار بار لوگوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں در اصل جو کوڑے کی جگہ ہے وہ اترپردیش کی جگہ ہے جب بھی اس پر کسی طرح کا کوئی کام کیا جاتا ہے اترپردیش حکومت کی جانب سے رکاوٹ کھڑی ہوجاتی ہے۔ اس لیے الشفاء اسپتال Al Shefa Hospital Okhla Delhi اور آٹھ نمبر ٹھوکر پر کوڑا کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے،اس کے باوجود وہ ٹین شیڈ لگانے کی تیاری جاری ہے۔
کونسلر واجد خاں نے کہا کہ ابوالفضل اور شاہین باغ Abul Fazl Shaheen Bagh کی کالونی کو پرائیویٹ بلڈروں نےکاٹی ہے یہاں کوئی پارک اور برات گھر نہیں ہے یہاں کی آبادی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اس تعلیم یافتہ علاقہ کے لوگوں کو بچوں کو سیر وتفریح کرانے کے لیے دور دراز کا سفر کرنا پڑتا ہے۔