اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایس پی کا گاؤں گاؤں چوپال لگانے اور انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال - noida, uttar pradesh

سماج وادی پارٹی نوئیڈا رورل کی ایک اہم میٹنگ دیہی ضلع صدر مہیندر یادو کی صدارت میں سیکٹر 12 نوئیڈا اتر پردیش میں منعقد ہوئی، جس میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر گاؤں گاؤں چوپال کا اہتمام کرکے سماج وادی پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔

SP discussed setting up village chaupal and election strategy
ایس پی کا گاؤں گاؤں چوپال لگانے اور انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

By

Published : Oct 30, 2021, 1:44 AM IST

نوئیڈا: مقامی امور پر تفصیلی بات چیت کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دیہی ضلع صدر مہیندر یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے دور حکومت میں نوئیڈا سمیت پورے اتر پردیش میں ہمہ جہت ترقی ہوئی۔ بی جے پی حکومت نے پوری ریاست کو برباد کرنے کا کام کیا۔ نوجوان بے روزگار، غریب مزدور، کسان سب پریشان ہیں۔ ریاست کے عوام بی جے پی حکومت سے آزادی چاہتے ہیں۔

ایس پی کا گاؤں گاؤں چوپال لگانے اور انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری اور ترجمان راگھویندر دوبے نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نوئیڈا رورل نومبر سے ہر گاؤں میں جا کر ایک چوپال لگائے گی جس میں عوام کو ایس پی حکومت کی کامیابیوں اور بی جے پی کی ناکامیوں سے واقف کرایا جائے گا۔ حکومت تمام کارکنوں کا ایک مقصد اکھلیش یادو کو دوبارہ اتر پردیش کا وزیر اعلیٰ بنانا ہے۔ بی جے پی حکومت نے صرف سماج میں نفرت پھیلانے کا کام کیا، جب کہ اکھلیش یادو کے دور حکومت میں نوئیڈا نے بہت ترقی کی ۔ اتر پردیش کے عوام بی جے پی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔ پوری ریاست میں ایس پی کی لہر چل رہی ہے۔

ایس پی کا گاؤں گاؤں چوپال لگانے اور انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا: جنسی زیادتی کے الزام میں نوجوان گرفتار

اس موقع پر دیویندر اوانہ، دیویندر گجر، انیل پنڈت، مکیش پردھان، محمد تسلیم، اتل شرما ایڈوکیٹ، پھول سنگھ نمبردار، تنویر حسین، ممتاز عالم،حاجی علی شیر،سویتا گلاٹی، سریندر گوتم، ستپال نگر، چنٹو تیاگی، ویرپال آوانہ، مونو کھاری، وپن چوہان،، وغیرہ موجود تھے۔ راہل تیاگی، للتی یادو، موہت یادو، ستویر گوتم، راجیو یادو، نوین یادو سمیت تمام پارٹی لیڈران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details