دارالحکومت دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی مرکز کو خالی کرائے جانے کے بعد سے ہی کورونا وائرس کے اثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جنوبی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نظام الدین کے علاقے کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔
جنوبی ایم سی ڈی کے ملازمین نظام الدین میں واقع تبلیغی مرکز کے 5 کلومیٹر کے دائرے میں پورے علاقے کو صاف ستھرا بنانے کے لیے جنگی پیمانے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صفائی ستھرائی کا یہ عمل تین روز سے مسلسل جاری ہے اور ابھی اسے روکنے کا کوئی منصوبہ بھی نہیں ہے۔
جنوبی ایم سی ڈی کے عہدیداروں کے مطابق کارپوریشن کے ملازمین کو واٹر ٹینکر، چھڑکاو کرنے والے ٹریکٹر کے ساتھ ساتھ اب ڈرون کی مدد سے علاقے کو صاف ستھرا کرنے کے لیے کہا گیا ہے، ڈرون اور دمکل کے ذریعہ عمارت کے اوپر اور اس کے آس پاس کے حصے میں 1٪ سوڈیم ہائپوکلورائد کا چھڑکاو کیا گیا ہے، چونکہ مرکز کی عمارت کو صحت عامہ کے کارکنوں کی ایک ٹیم نے خالی کریا تھا لہذا اس عمارت کو اندر سے صاف ستھرا کیا جارہا ہے۔ عمارت میں 8 منزلیں اور ایک تہہ خانہ بھی ہے۔