سونیا گاندھی نے ہفتے کے روز وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے بلیک فنگس کو وبا اعلان کرنے کو کہا ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لئے اتنے وسائل دستیاب نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق وبا کے علاج کے لئے درکار ادویات کی بازار میں بہت قلت ہے اور ایسی صورتحال میں اس وبا کو بغیر کسی تیاری کے اعلان کر کے کیسے نمٹا جاسکتا ہے۔