بتایاجا رہا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران لڑکا گھر کا راشن اور سبزی لینے بازار گیا تھا، لیکن جب بازار سے واپس آیا تو اپنے ساتھ دولہن لے کر آیا، حالانکہ اس کی والدہ نے اسے گھر میں داخل ہونے سے منع کر دیا جس کے بعد معاملہ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔
بیٹا گھر سے راشن لینے نکلا، لے کر آیا دولہن - a man return with a bride in ghaziabad '
قومی دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد میں ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے یہاں ایک لڑکا گھر سے راشن لانے کے لیے نکلتا ہے لیکن شادی کر کے گھر واپس آتا ہے۔
بیٹا گھر سے راشن لینے نکلا، لے کر آیا دولہن
لڑکے کی ماں نے بیٹے پر لاک ڈاون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا وہ اسے گھر میں داخل نہیں ہونے دے گی، اسے راشن لانے بھیجا تھا لیکن شادی کر کے لڑکی لے کر گھر آیا ہے، لڑکے کی ماں نے لڑکی کے اجنبی ہونے کا حوالہ دیا اور کہا وہ اسے نہیں جانتی ہے تو گھر میں کیسے داخل ہونے دے گی۔
وہیں لڑکے کا کہنا ہے کہ اس کی شادی مندر میں ہوئی ہے، ماں کے منع کرنے کے بعد لڑکا اور لڑکی کرائے کے مکان میں ٹھہرے ہیں، جبکہ ماں نے صاف کر دیا ہے لاک ڈاون ختم ہونے سے پہلے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔