اردو

urdu

ETV Bharat / city

Sisodia Reviewed online Classes in Schools: سسودیا نے اسکولوں میں جاری آن لائن کلاسیز کا جائزہ لیا - online Classes in Delhi Schools

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم نے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرکے جائزہ لیا Manish Sisodia reviews online teaching process in Delhi اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آن لائن ٹیچنگ لرننگ کے عمل میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی تندرستی کو یقینی بنائیں۔

سسودیا نے اسکولوں میں جاری آن لائن کلاسیز کا جائزہ لیا
سسودیا نے اسکولوں میں جاری آن لائن کلاسیز کا جائزہ لیا

By

Published : Jan 21, 2022, 7:33 AM IST

کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اسکولیں بند ہیں. طلبا وطالبات کی تعلیم برقرار رہے اس کے لیے آن لائن کلاسیز ہورہی ہیں. Learning must continue even if schools are shutاس کا جائزہ لینے کے لیے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم نے محکمۂ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور آن لائن لرننگ کلاسز کے بارے میں جانکاری لی۔

سسودیا نے اسکولوں میں جاری آن لائن کلاسیز کا جائزہ لیا

اس دوران انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں اسکول بند ہونے کے باوجود طلباء کی تعلیم نہیں رکنی چاہیے اور ان کی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ وہ معیاری تعلیم حاصل کرتے رہیں۔


سیسودیا نے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرکے جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آن لائن ٹیچنگ لرننگ کے عمل میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی تندرستی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:


انہوں نے کہا کہ ا سکول بند ہونے تک آن لائن طریقوں سے بچوں کی تعلیم جاری رکھی جائےتاکہ ان کی پڑھائی پر برا اثر نہ پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details