راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا’’کسانوں سے امدادی قیمت چھیننے والے قانون کے احتجاج میں کسانوں کی آواز سننے کے بجائے بی جے پی حکومت ان پر شدید ٹھنڈ میں پانی کی بوچھار مارتی ہے۔ کسانوں سے سب کچھ چھینا جارہا ہے اور صنعت کاروں کو تھال میں سجا کربینک، قرض معافی ،ایئرپورٹ ،ریلوے اسٹیشن بانٹے جا رہے ہیں۔
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ انصاف مانتے کسانوں کے سینے پر پڑنے والی لاٹھیاں بی جےپی راج کے کفن میں آخری کیل ثابت ہون گی اورجیت کسانوں کی ہی ہوگی۔
انہوں نے کہا،’’شدید ٹھنڈ کے درمیان اپنے جائز مطالبات کے سلسلے گاندھیائی طریقے سے دہلی جارہے کسانوں کو زبردستی روکنے اور واٹر کینن چلانا مودی - کھٹر حکومت کی تاناشاہی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔کسان بلوں کے سلسلے میں کانگریس کی حمایت کسانوں کے ساتھ ہے۔