اردو

urdu

ETV Bharat / city

شیلا کی موت سے بی جے پی کے پروگرام منسوخ - پروگرام

دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت کے انتقال کے بعد تمام سیاسی پارٹیوں کے دفاترمیں رنج و غم کا ماحول ہے۔

شیلا کی موت پر بی جے پی کے پروگرام منسوخ، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 21, 2019, 12:59 PM IST

کئی سیاسی پارٹیوں نے ہونے والے مختلف پروگراموں کو منسوخ کر دیے ہیں۔

بی جے پی نے رکنیت مہم کا پروگرام جو شاہدرہ ضلع کے سیوا دھام روڈ پر ہونے والا تھا، اسے منسوخ کر دیا ہے۔

شیلا کی موت پر بی جے پی کے پروگرام منسوخ، متعلقہ ویڈیو

اس دوران سبھی وہاں موجود پارٹی کارکنان نے دو منٹ کا خاموشی اختیار کرکے سابق وزیر اعلٰی کو خراج عقیدت پیش کی۔

اس پروگرام میں دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر و رکن پارلیمان منوج تیواری خصوصی مہمان کے طور پر شامل ہونے والے تھے۔

پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت پارٹی کارکنان پہنچ گئے تھے۔ اس دوران دہلی کے سابق وزیر اعلی کے انتقال کی خبر موصول ہوئی۔

تین بار دہلی کی وزیر اعلی رہ چکیں شیلا دیکشت بھلے ہی کانگریس کی ریاستی صدر تھیں ، لیکن ان کا سبھی پارٹیوں کے رہنماؤں میں کافی عزت تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details