اردو

urdu

ETV Bharat / city

'سندھیا اور پائلٹ کے ساتھ ایک ہی سلوک' - قومی ترجمان شاہنواز حسین

مدھیہ پردیش میں سیاسی رسہ کشی کے بعد اب سب کی نگاہیں راجستھان پر ہیں۔ بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا ہے کہ راجستھان میں سچن پائلٹ کے ساتھ بھی کانگریس وہی سلوک کر رہی ہے جو مدھیہ پردیش میں سندھیا کے ساتھ کر رہی تھی۔

Shahnawaz Hussain statement regarding Sachin Pilot
'سندھیا اور پائلٹ کے ساتھ ایک ہی سلوک'

By

Published : Mar 11, 2020, 12:05 PM IST

راجستھان میں بھی کانگریس دو گروپس سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت میں تقسیم ہے۔ اسی کے ساتھ ہی قیاس کیا جارہا ہے کہ راجستھان میں بھی مدھیہ پردیش کی طرح سیاسی مساوات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

'سندھیا اور پائلٹ کے ساتھ ایک ہی سلوک'

شاہنواز حسین نے کہا کہ وہ جیوترادتیہ سندھیا کا کانگریس سے استعفے کا استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب کمل ناتھ حکومت کو اقتدار چھوڑ دینی چاہیے۔

بی جے پی ترجمان نے مزید کہا کہ کانگریس اپنے گھر کو سنبھال نہیں پا رہی ہے اور پارٹی کے نوجوان رہنماؤں کی کانگریس میں بےعزتی ہو رہی ہے، انہیں کانگریس میں کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا ہے۔'

مسٹر حسین نے کہا کہ انتخاب سے قبل سچن پائلٹ کی بہت عزت تھی۔ کانگریس اپنے نائب وزیر اعلی کی ایک تصویر بھی کسی پوسٹر اور ہورڈنگ میں شامل نہیں کرتی ہے۔

شاہ نواز حسین نے سچن پائلٹ کے بعد کانگریس کے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے تعلق سے بھی کہا کہ ان کے ساتھ بھی کانگریس میں اچھا سلوک نہیں ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details