نوئیڈا: مشرقی دہلی کے مئیور وہار علاقے کے کونڈلی گاؤں میں واقع ہلدی رام اور الیکٹر انک مصنوعات کی گودام میں صبح زبردست آگ لگی، دیکھتے دیکھتے کروڑوں روپے کی مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ کی تقریبا 25 سے 30 گاڑیاں بڑی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔
ہلدی رام اور الیکٹرانک گودام میں آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان - گودام میں صبح زبردست آگ لگی
مشرقی دہلی کے مئیور وہار علاقے کے کونڈلی گاؤں میں واقع ہلدی رام اور دیگر الیکٹرانک مصنوعات کے گودام میں شدید آتشزدگی سے کروڑوں کا نقصان۔
![ہلدی رام اور الیکٹرانک گودام میں آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان Severe fire in haldiram and electronic warehouse, loss of crores](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8114113-772-8114113-1595335550688.jpg)
Severe fire in haldiram and electronic warehouse, loss of crores
ویڈیو
اطلاعات کے مطابق ہلدی رام اور الیکٹرانک آلات کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ اتنی بھیانک اور شدید تھی کہ اس نے آس پاس کے گودام کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ جہاں لاکھوں الیکٹرانک سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ اتنی خوفناک تھی کہ محلے والوں نے اپنے مکانات کو خالی کرنا شروع کردیا تھا اور قریب 25 سے 30 فائز بریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ پر قابو پانے میں کافی وقت لگا۔ اس آتشزدگی سے کروڑوں روپے کے سامان کے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔'