کارپوریشن ہیڈکوارٹر کے محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدار میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں ہلچل مچ گئی ہے۔ جبکہ افسر کو ہوم قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
ایم سی ڈی محکمہ تعلیم کے سینیئر افسر کورونا کے شکار - دفتر کو سینیٹایز کیا گیا
دہلی میونسپل کارپوریشن محکمہ تعلیم کے ایک سینیئر افسر کے کورونا مثبت آنے کے بعد کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں ہلچل۔
ایم سی ڈی محکمہ تعلیم کے سینیئر افسر کورونا کا شکار
مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سندیپ کپور نے بتایا کہ متاثرہ افسر محکمہ تعلیم میں ملازمت کر رہا ہے اور کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔ ان کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی، جس کی وجہ سے وہ دفتر نہیں آرہے تھے۔ 19 مئی کو کورونا کی علامات سامنے آنے کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔ 23 مئی کو رپورٹ کورونا مثبت آئی۔
رپورٹ آنے کے بعد افسر کو ہوم قرنطینہ کر دیا گیا اور دفتر کو سینیٹایز کیا گیا۔