قومی دارالحکومت دہلی میں ان دنوں انتخابی بدلی گھری ہوئی ہے، چہار جانب سے ایک ہی صدائیں دہلی کی فضاوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دہلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی سبھی پارٹیاں زور آزمائی کے لیے میدان میں اتر گئی ہیں۔
سنہ 2020 کے آئندہ ماہ فروری کی 8 تاریخ کو دہلی اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، ریاستی و مرکزی سبھی جماعتیں اپنے اپنے طور پر تیاریوں میں مشغول ہیں۔
انہیں حالات کے مدنظر بعض رہنما پارٹیاں بدلتے بھی نظر آرہے ہیں، فی الحال دہلی کونڈلی اسمبلی حلقے سے کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما ویر سنگھ پردھان نے اپنے سینکڑوں کارکنان سمیت عاپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔