چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے مرکزی حکومت اور اتر پردیش اتراکھنڈ پنجاب کرناٹک اور تمل ناڈو سمیت 11 ریاستی حکومتوں اور شوگر ملوں کو نوٹس جاری کیے۔
بینچ نے لوک سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ راجو انا شیٹھی اور چار دیگر کی عرضیوں پر سماعت کے دوران مرکزی اور 11 ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کیے۔
ان ریاستوں میں اتر پردیش ، مہاراشٹر ، پنجاب ، اتراکھنڈ ، ہریانہ ، گجرات ، بہار ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک اور تمل ناڈو شامل ہیں۔