نئی دہلی: جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن South Delhi Municipal Corporation کی جانب سے مالی بحران سے نکلنے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں کارپوریشن ویسٹ ٹو ونڈر پارک اور بھارت درشن پارک کے بعد اب اپنے دو مزید پارکوں کو تیار کرنے جا رہی ہے۔ ان دونوں پارکوں کو بالی ووڈ تھیم بیسڈ Bollywood theme based اور آزادی کے امرت مہوتسو بیس کی تھیم پر دوبارہ تیار اور سجایا جائے گا۔ دونوں پارکوں میں داخلے کے لیے کارپوریشن کی جانب سے ٹکٹ بھی لگائے جائیں گے، جس سے کارپوریشن کو ریونیو حاصل ہوگا۔
دونوں منصوبے پی پی پی ماڈل پر مبنی ہوں گے۔ دونوں پارکوں کو تیار کرنے کے لیے مجموعی طور پر 30 سے40 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، جوکارپوریشن پر نہ ہونے کے برابر مالی بوجھ پڑے گا۔
بالی ووڈ تھیم Bollywood theme based پر مبنی پارک میں تھری ڈی میوزیم بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ جس میں مشہور فلمی ستاروں کو بھی فلم فیئر ایوارڈز حاصل کرتے ہوئے دکھایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پورے پارک میں فلمی ستاروں کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے سیلفی پوائنٹس بھی بنائے جائیں گے۔ اس پورے پارک کو بالی ووڈ تھیم پر سیاحتی مقام کی طرز پر تیار کیا جائے گا۔