اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کی نئی ٹیم ایس آئی او جماعت اسلامی ہند کی طلبہ تنظیم ہے جو ملک کی مختلف یونیورسٹیز میں طلبہ کی آواز بلند کرتی رہی ہے۔
'سیکنڈری اور سینئرسیکنڈری کے امتحانات منسوخ کیے جائیں' گذشتہ روز ایس آئی او کی جانب سے بورڈ امتحانات کی منسوخی کے لیے سی بی آئی سی چیئرمین کو ایک خط لکھ کر بھیجا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سی بی ایس ای کے امتحانات کو منسوخ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ' کورونا وبا کے مدنظر زندگی امتحان سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے سی بی ایس ای کے چیئرمین منوج آہوجا کو لکھے اس خط میں کہا ہے کہ' سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری امتحانات منسوخ ہو اور اگر ایسا نہ ہو پائے تو کچھ ایسے انتظامات ہوں کہ طلبہ آن لائن امتحانات دے سکیں اور اگر آف لائن ضروری ہو تو اس کے لیے طلبہ کی تعداد کو نصف کر کے یا مکمل احتیاط کے ساتھ امتحانات کراۓ جائیں۔واضح رہے کہ 4 مئی سے سی بی ایس ای کے امتحانات کا حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے۔ لیکن ملک میں جس طرح سے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ طلبہ ایسے ماحول میں امتحان نہیں دے پائیں گے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی پریس کانفرنس کر کے سی بی ایس ای سے ہاتھ جوڑ کر امتحانات کو منسوخ کیے جانے کی درخواست کی ہے اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ مرکزی حکومت اس پر کیا قدم اٹھاتی ہے۔