اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی کی عمر کالونی کے لیے راحت کی خبر - AAm Admi Party

دارالحکومت دہلی کی عمر کالونی کے مکانات پر سیلینگ کے منڈراتے بادلوں کے درمیان عآپ کی جانب سے ایک راحت کی خبر سامنے آئی ہے۔

دہلی کی عمر کالونی کے لیے راحت کی خبر

By

Published : Jun 24, 2019, 7:38 PM IST

شمالی دہلی کی عمر کالونی جس میں مہاجرین رہائش پزیر ہیں انہیں اپنی رہائش گاہ کو خالی کرنے کے لیے نوٹس بھیجا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق کل یعنی منگل کے روز سے سیلنگ شروع کی جانی ہے جبکہ سپریم کورٹ کی مانیٹرنگ کمیٹی کا ماننا ہے کہ عمر کالونی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور اس دفعہ دہلی کی گیارہ مہاجر کالونیوں پر بھی سیلنگ کی تلوار لٹک سکتی ہے۔

دہلی کی عمر کالونی کے لیے راحت کی خبر

جبکہ عآپ کی جانب سے آج دہلی حکومت میں وزیر ستیندر جین نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ سراسر زیادتی ہے کیونکہ عمر کالونی میں تمام رہائش 2007 سے قبل کی ہے ایسے میں، سپریم کورٹ کی گائڈ لاین کے مطابق 2009 سے قبل بنی کسی بھی عمارت کو سیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ قانون کے خلاف ہے۔

غور طلب ہے کہ دہلی کی جن 11 مہاجرین کالونیوں پر سیلنگ کی گاج گر سکتی ہے ان میں اندھا مغل، کالکا جی، موتیا خان، نکلسن روڈ، بھارت نگر، علی گنج ملکہ گنج جنگ پورا کا نام. شامل ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details