اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی میں ڈیڑھ سال بعد کھلے اسکول

وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ویسٹ ونود نگر میں واقع سروودیہ کنیا ودیالیہ کا دورہ کیا اور طالبات سے بات چیت بھی کی۔

education minister manish sisodia visited school
education minister manish sisodia visited school

By

Published : Nov 1, 2021, 7:53 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں تقریبا ڈیڑھ سال بعد ڈی ڈی ایم اے سے اجازت ملنے کے بعد تمام کلاسز کے طلباء کے لیے آج اسکول کھل گئے ہیں۔ اسکولوں میں آج دوبارہ رونق واپس لوٹی۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے بھی اسکول کھولنے کے سلسلے میں اسکولوں کا معائنہ کیا۔

دہلی میں ڈیڑھ سال بعد کھلے اسکول

منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ آخرکار اسکول آنے کا وقت آگیا ہے۔ وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ویسٹ ونود نگر میں واقع سروودیہ کنیا ودیالیہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے طالبات سے بات چیت بھی کی۔
دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ آج ڈیڑھ سال کے بعد تمام طالب علم اپنے اسکول واپس آ گئے ہیں۔ بچوں کو اپنے کلاس رومز میں دوبارہ ہنستے اور مزے کرتے دیکھنا ایک بہت ہی جذباتی لمحہ تھا۔ نیز تمام بچوں کو اسکول آنے پر خوش آمدید۔

یاد رہے کہ آج سے اسکول تو کھل گئے ہیں لیکن ابھی اسکول میں صرف 50 فیصد طلبہ کو آنے کی اجازت دی گئی ہےاور باقی طلبہ آن لائن کلاسز میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی ایم اے نے بھی کئی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اسکولوں کو بھی ان ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی کے کِراڑی میں کانگریس کی پول کھول یاترا

ستمبر میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے اسکول کھولے گئے تھے اور اس کے بعد سے سرکاری اسکولوں میں 80 فیصد سے زائد حاضری درج کی گئی ہے۔ نجی اسکول والدین کو رضامندی کے فارم بھیجنے کے عمل میں ہیں اور ان میں سے اکثر دیوالی کے بعد اپنا ایکشن پلان طے کریں گے۔ دیگر نجی اسکول دیوالی کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔
اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے ڈی ڈی ایم اے کی طرف سے اعلان کردہ رہنما خطوط میں فی کلاس صرف 50 فیصد طلبہ کی اجازت، لازمی تھرمل اسکریننگ، لنچ بریک، بیٹھنے کے متبادل انتظامات اور اسکول میں بار بار آنے والوں کی ممانعت شامل ہے۔ ڈی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے طلباء، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اسکولوں اور کالجوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details