اردو

urdu

ETV Bharat / city

'سبھی لوگ لاک ڈاؤن پر عمل کریں' - دہلی حکومت

دارالحکومت دہلی میں اب تک کورونا انفیکشن کے 669 کیس درج ہوئے ہیں۔ وزیر صحت ستیندر جین نے میڈیا کو بتایا کہ اس میں سے 426 معاملات مرکز سے متعلق ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت کورونا کے تعلق سے مختلف حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

سبھی لوگ لاک ڈاؤن پر عمل کریں: ستیندر جین
سبھی لوگ لاک ڈاؤن پر عمل کریں: ستیندر جین

By

Published : Apr 9, 2020, 3:36 PM IST

ستیندر جین نے کہا کہ' ہم نے تیزی سے کام کرنے والے ٹیسٹنگ کٹ لگانے کا حکم دیا ہے ، جیسے ہی کٹس آئیں گی ہم فورا ہی ٹیسٹ شروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہاٹ سپاٹ ایریا میں، تیزی سے ٹیسٹ شروع کیا جائے گا۔ وزیر صحت نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے کچھ نجی کمپنیوں سے ریپڈ ٹیسٹنگ کٹ طلب کی ہے اور مرکزی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے۔ اگرچہ ملک میں کہیں بھی تیز ٹیسٹنگ کٹ نہیں آئی ہے، لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اسے جلد سے جلد مل سکے۔

ذرائع کے مطابق دہلی کے سرکاری کینسر اسپتال کے 21 طبی عملے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ آج تین نئے معاملات کی تصدیق ہوسکی ہے۔

ستیندر جین نے کہا کہ اس ہسپتال میں وہاں کے پروٹوکول کے مطابق کام جاری ہے اور میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کووڈ ۔19 کا علاج کینسر انسٹی ٹیوٹ میں نہیں کیا جاتا ہے۔

اس وبا کی روک تھام کے پیش نظر قومی دارالحکومت کے وزیر صحت ستیندر جین نے بتا یا کہ ہم لوگ دہلی کے ان علاقوں میں جہاں سے مسلسل کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کی خبریں موصول ہورہی ہیں ان جگہوں پر خاص طور پر دہلی حکومت ٹیسٹ کرائے گی۔

ستیندر جین نے اس بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت چھوٹے علاقے ہیں جہاں اس وائرس کے پیش نظرمکمل سیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں سے بھی مسلسل لاک ڈاؤن کے قواعد پر عمل کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے ۔کیونکہ ان حالات کے پیش نظر لوگوں کو خود بھی ان اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details