کمپنی نے آج یہاں کہا کہ یہ فیصلہ بھارت میں مختلف اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال اور مقامی انتظامیہ کی فوری ضرورت کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔
سیمسنگ کا کووڈ سے لڑائی کے لیے پچاس لاکھ ڈالر کی مدد دینے کا اعلان - COVID-19 relief efforts
الیکٹرونک صارفین آلات بنانے والی کوریائی کمپنی سیمسنگ نے کووڈ 19 وبا کی دوسری لہر کے خلاف بھارت کی لڑائی میں تعاون کرنے کے لیے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کو پچاس لاکھ ڈالر یعنی 37 کروڑ روپے کی مدد اور اسپتالوں کے لیے ضروری طبی آلات کے ساتھ ہیلتھ کیئر سیکٹر کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
سیمسنگ کا کووڈ سے لڑائی کے لیے پچاس لاکھ ڈالر کی مدد دینے کا اعلان
سیمسنگ مرکزی حکومت کے ساتھ اترپردیش اور تملناڈو کو تیس لاکھ ڈالر کا عطیہ دے گی۔ اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی مدد کے لئے سیمسنگ 20 لاکھ ڈالر کا طبی سامان دستیاب کرائے گی جس میں 100 آکسیجن کنسنٹریٹر، تین ہزار آکسیجن سلنڈر اور دس لاکھ ایل ڈی سی سیرینج شامل ہیں۔ یہ سامان اترپردیش اور تملناڈو کو دستیاب کرایا جائے گا۔