موجودہ حالات میں ضروریات زندگی وافر مقدار میں دستیاب نہیں ہیں لیکن پینے کا پانی بھی نہیں ہوگا اور وہ بھی قومی دارالحکومت دہلی میں، یہ ذرا چونکا دینے والا ہے۔
دراصل دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ بٹلہ ہاؤس میں گزشتہ کئی دنوں سے خراب پانی کی فراہمی کی وجہ سے کئی افراد پانی کو واٹر آر او کے ذریعہ صاف کرنے سے قاصر ہیں۔
ان کی شکایت ہے کہ پانی اتنا گندہ آرہا ہے کہ واٹر پیوریفائر بھی اسے صاف کرنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے انہیں ہینے کا پانی خریدنے کے لیے لمبی مسافت طے کرنی پڑ رہی ہے۔
ذاکر نگر کے محمد معراج نے بتایا کہ انہیں 'تقریباً ڈیڑھ کلو میٹر کا سفر طے کر کے پانی خریدنے کے لیے بٹلہ ہاؤس آنا پڑتا ہے کیوں کہ یہ اکلوتا واٹر پلانٹ ہے جہاں صاف اور سستا پانی دستیاب ہے۔