اردو

urdu

ETV Bharat / city

فنکاروں کا کروڑوں کا مکان کرایہ معاف - مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل

دہائیوں پہلے قومی ایوارڈ یافتہ فنکاروں کو الاٹ کیے گئے سرکاری مکانات پر بقایا کرایہ کے 22 کروڑ روپے معاف کردیے ہیں۔

Rent of millions of artists waived
فنکاروں کا کروڑوں کا مکان کرایہ معاف

By

Published : Nov 9, 2020, 10:05 PM IST

وزارت ثقافت کے ذرائع کے مطابق حکومت نے دہائیوں قبل 27 فنکاروں کو مکانات الاٹ کئے تھے۔ مکانات الاٹ کرنے کے قواعد یہ ہیں کہ ابتدائی الاٹمنٹ تین سال کے لئے ہوتی ہے اور اس کے بعد اس الاٹمنٹ کو مزید تین سال کی توسیع دی جاسکتی ہے ۔ لیکن کئی فنکاروں کی موت ہو گئی ہے اور ان کی کئی نسلیں گزر گئی ہیں ۔ نئی نسل کو اپنے بزرگوں کے فن سے بھی کوئی سروکار نہیں ہے ، لیکن پھر بھی وہ ان مکانات پر قابض رہے ۔

حکومت نے قومی دارالحکومت کے علاقے میں مرکزی حکومت کے پرانے مکانوں کو توڑ کر نئے مکانات تعمیر کرنے کے لئے جب دہائیوں سے قابض ان لوگوں کو نوٹس بھیجا تو بقایا کرایہ کا بحران سامنے آیا۔ 27 میں سے چھ فنکاروں کے اہل خانہ تو مکان خالی کر گئے۔ 21 فنکاروں کے اہل خانہ کو مکان خالی کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نے انسانی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بات کی اور بقایا کرایہ معاف کرنے کی اپیل کی ۔ مسٹر شاہ نے مسٹر پٹیل کی درخواست پر تقریبا 22 کروڑ کی یہ رقم معاف کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details