دہلی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران نئے کیسز کی شرح 4 فیصد سے کم ہوکر 3.58 فیصد ہوگئی ہے، جو یکم اپریل کے بعد سب سے کم ہے۔
دہلی میں کورونا وبا سے راحت - دہلی کی خبر
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کی تباہی کے بعد ایک بار پھر زندگی پٹری پر لوٹتی دکھائی دے رہی ہے۔ یہاں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار 260 کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ اس دوران اس وبا سے 182 مریضوں کی موتیں ہوئی ہیں۔
Relief from Corona epidemic in Delhi
یکم اپریل کو شرح 3.57 فیصد تھی۔ فعال مریضوں کی شرح بھی کم ہوکر 2.21 فیصد ہوگئی ہے۔ 5 اپریل کے بعد یہ سب سے کم ہے۔ 5 اپریل کو شرح 2.14 فیصد تھی۔
کورونا ریکوری کی بات کریں تو اس کی شرح 96 فی صد سے زیادہ ہے۔ ریکوری کی شرح 96.16 فی صد ہے ، جو 5 اپریل کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ 5 اپریل کو اس کی شرح 96.22 فیصد تھی۔
دہلی میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد بڑھ کر اب 23،013 ہوگئی ہے۔