مغربی بنگال کے اس قانون کو مسترد کرتے ہوئے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ نے کہا کہ 'ریاست کے قانون نے پارلیمنٹ کے دائرۂ اختیار کو گھیر لیا ہے۔'
بینچ نے کہا کہ یہ قانون مغربی بنگال میں گھریلو خریداروں کے مفادات کا احاطہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ اس قانون سے پہلے اس حکم کے تحت عائد تمام پابندیاں اور رجسٹریشن برقرار رہیں گے۔