اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی میں 5 ویں روز کورونا کسیزمیں ریکارڈ اضافہ - دہلی میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

دارالحکومت دہلی میں اتوار کو5،664نئے کیسز آئے ہیں جبکہ ہفتہ کو 5،062 کیسزاور جمعہ کو اب تک کے سب سے زائد 5،891 کیسز سامنے آئے تھے ، جبکہ اس سے ایک دن قبل جمعرات کو بھی 5،739 کیسزاور بدھ کو 5،673 کیسز سامنے آئے تھے۔

دہلی میں 5 ویں روز کورونا کسیزمیں ریکارڈ اضافہ
دہلی میں 5 ویں روز کورونا کسیزمیں ریکارڈ اضافہ

By

Published : Nov 2, 2020, 12:10 AM IST

نئی دہلی ، یکم نومبر (یواین آئی) دارالحکومت دہلی میں مسلسل پانچویں روز اتوارکو کورونا وائرس کے ریکارڈ پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 3.92 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

دہلی میں 5 ویں روز کورونا کسیزمیں ریکارڈ اضافہ

دارالحکومت میں اس سے قبل ہفتہ کو 5،062 کیسزاور جمعہ کو اب تک کے سب سے زائد 5،891 کیسز سامنے آئے تھے ، جبکہ اس سے ایک دن قبل جمعرات کو بھی 5،739 کیسزاور بدھ کو 5،673 کیسز سامنے آئے تھے۔

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق قومی دارالحکومت میں کورونا کے 5،664 نئے کیسز سامنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 3،92،370 ہو گئی ۔ وہیں اس دوران مزید 4،159 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک مجموعی 3،51،635 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح جزوی کمی کے ساتھ 89.61 فیصد رہ گئی جو ہفتے کے روز 89.85 فیصد تھی۔

دہلی میں 5 ویں روز کورونا کسیزمیں ریکارڈ اضافہ

اسی دوران کورونا سے ریکارڈ 51افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6،562 ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل جمعہ کے روز بھی کورونا کے 47 مریضوں کی موت ہوئی تھی ۔

تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے کیسز کے نسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ایکٹوکیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں کورونا کیسز کی تعداد 1،454 اور بڑھ کر آج 34،173 ہوگئی۔ ادھر دارالحکومت میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد بڑھ کر 3359 ہوگئی ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details